اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

کراچی : صدر میں دن دیہاڑے تاجر سے 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر میں دن دیہاڑے تاجر سے 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ نے وزیر داخلہ سندھ نے تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر کے علاقے میں دن دہاڑے 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ الیکٹریکل کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی نے بتایا کہ وہ صدر میں واقع ایک بینک برانچ سے سیاہ بیگ میں 80 لاکھ روپے کی رقم لے کر نکل رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل کو سائیڈ ماری، ایک ملزم نے اسلحہ دکھا کر خوفزدہ کیا جبکہ دوسرے ملزم نے رقم سے بھرا ہوا بیگ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی جنوبی سے تفصیلات طلب کر لیں۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید تفتیشی تکنیکوں سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے علاقے میں فوری ناکہ بندی، انٹیلی جنس اقدامات اور نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل معلومات دیگر اضلاع کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے متاثرہ تاجر کو اعتماد میں لے کر تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں