کراچی : گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان نعمان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ایسٹ زون پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو مشکوک قراردے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ والدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں قتل اورڈکیتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ، متن میں کہا ہے کہ بیٹےکےدوست نےبتایا نعمان کوگولی لگی ہے، نعمان دوست کےہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
والد کا کہنا تھا کہ متن دوست کےمطابق 2 ڈاکوؤں نے سائیڈ ماری جس کے بعد ہم نے تعاقب کیا، تعاقب کا علم ہونے پر ڈاکوؤں نے روکنا چاہا نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔
مدعی مقدمے نے کہا کہ بیٹے کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پرقتل کیا گیا۔
دوسری جناب ایسٹ زون پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو مشکوک قرار دے دیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نعمان کا دوست کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے ، نہتے شہریوں کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کرنا مشکوک ہے۔