جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

کوئٹہ : بچوں اور بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرنے والے محمد آصف کے کیس میں چونکا دینے والے انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وحدت کالونی میں پانچ بچوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے محمد آصف کے بھائی کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے محمد آصف کے کیس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامزد سرکاری افسران کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ شہید امیر محمد دستی میں درج مقدمے میں قتل اور خودکشی پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے آفیسر آفتاب جبل، ان کی اہلیہ، ڈائریکٹر اسمال انڈسٹریز اقبال اور مسعود مینگل کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقتول محمد آصف کے بھائی اور کیس کے مدعی ظریف خان نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کو آفتاب جبل اور دیگر ملزمان کی جانب سے شدید بلیک میل کیا جا رہا تھا، آفتاب جبل ان کے بھائی کو بیٹی کے نام پر ڈراتا اور دھمکاتا تھا۔

مدعی کے مطابق محمد آصف ملزمان کی مسلسل دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی وجہ سے شدید ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا تھا، اور اسی دباؤ میں آکر اس نے پہلے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر زخمی کیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بنا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے نامزد سرکاری افسران کے خلاف قانون کے مطابق تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

عطیہ اکرم
عطیہ اکرم
عطیہ اکرم اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ ہیں۔ انھیں ۲۰۰۶ میں بلوچستان سے پہلی خاتون صحافی پونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

مزید خبریں