بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد: کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کوش سیلرا اور اندھڑ ڈکیت گینگ کے 131جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملے کا مقدمہ تھانہ ماچھکہ میں درج کرلیا گیا ، ایف آئی آرمیں کوش سیلرااوراندھڑڈکیت گینگ کے131جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایف آئی آرمیں دہشت گردی،قتل،اغواسمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس پرحملہ لکھی،منی اورگڈوکوش نامی ڈاکوؤں کی سربراہی میں کیاگیا، اہلکار کیمپ سےواپسی پرشاہو کوش کےگھرکےپاس پہنچےتوحملہ کیاگیا۔

مقدمے مین کہا ہے کہ ڈاکوؤں کےپاس راکٹ لانچر،جی 3اور دیگر اسلحہ تھا، ڈاکوؤں نے پولیس جوانوں پر سیدھی فائرنگ کی، پولیس جوانوں نے بھی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے12اہلکارشہید،9زخمی ہوئے۔

مقدمے کے مطابق ڈاکو ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سےڈاکو بشیرشر ہلاک،گڈو کوش زخمی ہوا تاہم ڈاکو فرار ہوتے ہوئے پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں