تازہ ترین

سعودی عرب، واٹس ایپ گروپ میں شمولیت پر خوش آمدید کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

ریاض: سعودی عرب میں واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن کے خلاف معمولی بات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر خواتین کا ایک گروپ تھا جس کی ایڈمن نے نئے ممبرز شامل ہونے پر کچھ انوکھے انداز سے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں منفرد طریقے سے خوش آمدید کہنے کی کوشش کی البتہ شامل ہونے والی نئی ممبر نے اسے بے عزتی سمجھ لیا۔

خاتون ممبر ’حصہ‘ نے ایڈمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایڈمن نے میرے نام کا مذاق بنایا اور مجھے حصیصہ کہہ کر مخاطب کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈمن نے شمولیت کے فوری بعد لکھا کہ ’’اب گروپ میں حصیصہ بھی آگئی ہیں، جنہیں ہم خوش آمدید کہتے ہیں‘‘۔  عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایڈمن کو نوٹس جاری کر کے وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: ابوظبی، شوہر ہنس کر بات نہیں کرتا، خلع دی جائے، خاتون عدالت پہنچ گئی

مقدمہ درج ہونے پر سعودی عرب کے قانونی مشیر حمد الرزین کا کہنا تھا کہ ’’سوشل میڈیا پر استعمال کیے جانے والے الفاظ ااور ایموجیز جرم ثابت کرنے کا ذریعہ بن گئے ہیں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالت دائر ہونے والے مقدمے کو قانون کی روشنی میں دیکھے گی اور دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنائے گی، چند صارفین فیس نہ ہونے کی وجہ سے عجیب و غریب درخواستیں بھی دائر کرتے ہیں۔

مشیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہمیں ایسے مقدمات پر فیس عائد کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظبی، شوہر ہنس کر بات نہیں کرتا، خلع دی جائے، خاتون عدالت پہنچ گئی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حصہ عربی نام ہے جس کے معنی پیار کے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں سائبر قوانین کے تحت واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کی دیگر اپیلیکیشنز پر شائع ہونے والے مواد کا ذمہ دار اکاؤنٹ ہولڈر ہی ہے۔  قوانین کے مطابق واٹس ایپ کے کسی بھی گروپ میں ہونے والی قانونی خلاف ورزی کا ذمہ دار ایڈمن ہوتا ہے جس کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -