تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آئی جی پنجاب کی جانب سے لیگی رہنماؤں کو مقدمے سے بچانے کی کوششیں ناکام

لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے لیگی رہنماؤں کو مقدمے سے بچانے کی کوششوں کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے جاوید لطیف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو مقدمےسےبچانے کی ناکام کوشش کیں، دونوں لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات دائر کرنے پر آئی جی پنجاب نے مخالفت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایت کے باوجود آئی جی پنجاب فیصل شاہکار ٹال مٹول سے کام لیتے رہے، بعد ازاں انکار کردیا جس پر سی سی پی او نے پنجاب حکومت کے حکم پر مقدمہ درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کے پی اور پنجاب اسمبلی میں جاوید لطیف کیخلاف قرارداد منظور، گرفتاری کا مطالبہ

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فیصل شاہکار پچیس مئی کے واقعات کےذمہ دار پولیس افسران پربھی مقدمات کا اندراج نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی جانب سے جاری بیاں میں کہا گیا تھا کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -