تازہ ترین

اعظم سواتی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج

کراچی: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے معاملے پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج کر لیے گئے۔

کراچی کے مختلف تھانوں میں اعظم سواتی کے کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔ کلفٹن، درخشاں، اورنگی تھانے میں مقدمات درج کیےگئے۔

تینوں مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیےگئے۔ ایک مقدمہ ضلع جنوبی میں شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی طارق آرائیں کےمطابق ٹوئٹ سےنفرت پھیل سکتی ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم خان سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کر دیا
قبل ازیں، ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور ان کے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، کیس چلانے کے لیے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کچھ متنازع ٹویٹ ہیں جس کے باعث اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے، ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے، ان چیزوں پر پہلے بھی ان پر ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، انھوں نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا، اور دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا۔

بابر اعوان نے کہا پولیس کی جانب سے لیے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اعظم سواتی کا 164 کا بیان نہیں لیا گیا، ان پر پچھلی بار بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا، وہ ابھی تک اُس تشدد سے ریکور نہیں کر سکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -