فیصل آباد : انتظامیہ کی بغیر اجازت ریلی نکالنے پر لیگی قیادت کے خلاف 4مقدمات درج کرلئے گئے، مقدمات میں مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بغیراجازت ریلی نکالنے پر مریم نواز سمیت لیگی قیادت کے خلاف 4مقدمات درج کرلئے گئے ، 4 تھانوں میں درج مقدمات میں5 ہزار سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمات میں مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد جبکہ تین ایم این اے اور سات ایم پی اے بھی نامزد ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنرسندھ محمد زبیر، مصدق ملک ، جاوید لطیف، عائشہ رجب، عظمیٰ بخاری بھی ملزمان میں شامل ہیں جبکہ طلال چوہدری، سٹی صدر ن لیگ شیخ اعجاز اور سابق میئررزاق ملک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطاب مقدمات تھانہ نشاط آباد، سرگودھاروڈ، فیکٹری ایریا اور سمن آباد میں درج کیےگئے، مقدمات میں 14 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں حکومت مخالف تقریر، حکومت کے خلاف اکسانے اور لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی دفعات شامل ہیں۔