The news is by your side.

Advertisement

پاکستان دیکھا تو دنیا ہی بھول گئی، امریکی سیاح

ایک سو نوے ملکوں کا سفر کرکے گنیز بک آف ریکارڈ میں نام کمانے والی امریکی خاتون نے پاکستان کو دنیا کا سب سے خوبصورت ملک قرار دے دیا، انکا کہنا ہے کہ پاکستان دیکھا تو دنیا ہی بھول گئی۔

امریکی سیاح کیسنڈرا ڈی پیکول جو ان دنوں دنیا کے سفر پر ہیں، سیاحت کی شوقین کیسنڈرا ایک سو نوے ملک گھومتی گھماتی پاکستان پہنچی تو حیران رہ گئیں، انکا کہنا ہے کہ رکشے کا سفر ہو، یا یہاں رہنے والے، پاکستان ہیرا ہے اور یہاں دل والے بستے ہیں۔

The hospitality I’ve received so far in #Pakistan and specifically #Karachi has been astounding! From being offered a random, free upgrade to business class on @gulfair to being graced with the amazing hospitality of the crew and entering the cockpit and meeting the Pilot (the Captain knew about my Expedition before I even told him!), speaking to the students at the Institute of Business Administration, meeting the Mayor of Karachi, Mr. Wasim Akhtar, for the planting of the Cedrus Deodara tree (the National Tree of Pakistan) , coming back to my beautiful (sponsored) hotel and seeing my story and Mission on the front page of Traveller International, and finally, meeting with @rotaryinternational tonight! So incredibly humbling. Also, just comes to show (for those who think I’m not seeing anything in the countries I visit and that 2-5 days isn’t enough) that it’s all about time management and maximizing every moment of your time to make the most with what you have. But same applies to everything else in life, doesn’t it? My time here in Pakistan has just begun and has been one of the many wonderfully educational and culturally enriching experiences on #Expedition196. Don’t judge a book by its color or a country by the media. Much love ❤️ #peacethroughtourism • • • ✨Snapchat @ cassiedepecol To view all videos from today including the tree planting and meeting with the Mayor, head to Facebook.com/expedition196 ✨

A photo posted by ᶜᴬˢˢᴵᴱ ᴰᴱ ᴾᴱᶜᴼᴸ| ᴼᶠᶠᴵᶜᴵᴬᴸ ᴾᴬᴳᴱ (@expedition_196) on

امریکی سیاح کیسنڈرا ڈی پیکول نے کہا کہ یہ تو ایک چھپا ہوا جوہر ہے زبان اور ثقافت کا جواب نہیں، پاکستان خود آئی تو خدشات دور ہوگئے، دنیا گھوم لی لیکن پاکستان جیسا ملک کوئی نہیں۔

انھوں نے بتایا پاکستان آنے سے پہلے میں نے اس ملک کے بارے میں بہت کچھ پڑھا اور تحقیق کی لیکن جو کچھ میڈیا دکھاتا ہے پاکستان اس کے بالکل برعکس ہے۔

us2

کیسنڈرا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان کی شمالی علاقہ جات اور چھوٹے شہروں اور قصبوں کو دیکھنا چاہتی ہیں لیکن اس بار یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان دوبارہ آئیں گی اور اپنی یہ تمنا پوری کریں گی۔

us3

کیسنڈرا کا کہنا تھا کہ ان کا اگلی منزل افریقی ملک ارٹیریا ہے اور وہ جلد جنگ زدہ یمن کے سفر پر ہوں گی۔


مزید پڑھیں : پوری دنیا کی سیاحت کا عزم لیے امریکی سیاح کراچی پہنچ گئیں


اس سے قبل امریکی سیاح کیسنڈرا ڈی پیکول پاکستان کی سیاحت کے لیے کراچی پہنچی، جہاں انہوں نے میئر وسیم اختر سے ملاقات کی۔

us-1

خیال رہے کہ ستائیس سالہ امریکی خاتون کیسنڈرا نے گزشتہ سال جولائی میں سفر کا آغاز کیا، دنیا گھومنے کے بعد تین ملکوں نے زیادہ متاثر کیا ان میں پاکستان، اومان اور بھوٹان سرفہرست ہیں۔

ان کا پہلا پڑاؤ مغربی بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے ملک پلاؤ میں ہوا اور ان کا سفر مسلسل جاری رہا اور 190 ممالک کا سفر کرنے کے بعد وہ پاکستان پہنچیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں