تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘فرینڈز’ 25 ویں سالگرہ پر بچھڑے ستارے پھر مل گئے

واشنگٹن : معروف امریکی ٹی وی سیریز ‘فرینڈز’ کی کاسٹ کا ایک مرتبہ پھر ری یونین (ملاپ) ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے مداحوں کےلیے بالاآخر وہ لمحہ جب وہ اپنے پسندیدہ کرداروں کو ایک مرتبہ پھر آپس میں ملتے ہوئے دیکھیں گے۔

معروف امریکی ڈرامہ سیریز ‘فرینڈز’ کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک شو میں ڈرامے کے مرکزی کردار جنیفر آنسٹن کورٹنی کوکس، لیزا کڈرو، میٹ لیبلیک، میتھیو پیری اور ڈیوڈ سوئمر دوبارہ ملنے والے ہیں۔

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جنیفر آنسٹن نے اپنے انسٹاگرام پر اس ہی ڈرامے کے مرکزی ساتھی اداکاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا کہ ‘جلد آنے والا ہے’۔

جنیفر آئنسٹن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی پوسٹ اتنی وائرل ہوئی کہ تین گھنٹوں میں 48 لاکھ صارفین اسے لائک کرچکے ہیں۔

فرینڈز کی دیگر کاسٹ بھی ڈرامے 25 برس مکمل ہونے پر ایسی ہی تصویریں و پوسٹیں شیئر کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی سٹکام ‘فرینڈز’سنہ 1994 میں شروع ہوا تھا جو آج بھی کامیابی سے جاری ہے، ‘فرینڈز’ نیٹ فلیکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ ہے جس کا 136 قسطوں پر مشتمل آخری سیزن سنہ 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔

یہ سیریز چھ دوستوں مونیکا، روس، چینڈلر، ریچل، فیبی اور جوئی کے گرد گھومتی ہے۔

مونیکا اور روس بہن بھائی ہیں۔ ریچل مونیکا کی کالج کی سہیلی ہے جبکہ چینڈلر اور روس روم میٹ ہیں اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی ہے۔

اس سٹکام میں عام زندگی میں پیش آنے والی مشکلات و حالات یعنی ہراسانی، ورک پلیس کے طور طریقے، خودمختاری جیسے موضوعات کو بیان کیا گیا ہے۔

معروف سٹکام کے مرکزی کرداروں کے دوبارہ ملاپ سے پاکستانی سمیت دنیا بھر میں موجود مداح بہت خوش ہیں اور سیریز پر مبنی شو دیکھنے کےلیے بھی پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ معروف ڈرامہ سیریز ‘فرینڈز’ 1994 سے 2004 تک امریکا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے جس نے درجنوں ایوارڈز اپنے نام کیے اور جنیفر آئنسٹن اور دیگر مرکزی ستاروں کو عالمی سطح پر سلیبڑی بنا دیا۔

Comments

- Advertisement -