تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پارک میں گھومنے والی رنگ برنگی چیز دراصل کیا ہے؟

گھروں میں جانور پالنا ویسے تو تقریباً ہر شخص کو ہی اچھا لگتا ہے مگر  کچھ تو اپنے پالتو جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں لوگ اپنے گھروں میں مختلف جانور پالتے ہیں، کوئی کتے پالنے کا شوقین ہوتا ہے تو کوئی مگرمچھ اور سانپ جیسے جانوروں کا شیدائی بھی ہوتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول ڈان کریں

بلی پالنے میں کوئی بھی شخص قباحت محسوس نہیں کرتا مگر چند کا خیال ہے کہ اس کے جسم پر موجود بالوں سے سانس کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے اور ڈاکٹرز بھی اس حوالے سے خبردار کرتے آئے ہیں۔

بلیاں پالنے والے اپنی بلیوں کے نہ صرف مختلف نام رکھتے ہیں بلکہ انہیں مختلف کارٹون کریکٹر کے کپڑے بھی پہناتے کر ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: بلی کا بچہ ببّر شیر بن گیا، ویڈیو وائرل

پیپلزڈیلی چائنا ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک چیز نیلے اور سرخ رنگ کا لباس پہنے چلتی نظر آرہی ہے، اگر اس ویڈیو کی وضاحت نہ کی جاتی تو شاید ایک منٹ کے لیے صارفین دیکھ کر ششدر رہ جاتے۔

مالک اپنی بلی کو بارش کے موسم میں پارک لے کر آیا اور اُس نے نیا لباس پہنا کر ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں