تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بلی نے کتے کو سیڑھیوں سے دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز کئی ویڈیوز شیئر کی جاتیں ہیں مگر ان میں سے کچھ اتنی دلچسپ ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دم بخود رہ جاتے ہیں۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ان دنوں ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک بلی کو بوڑھے کتے کو سیڑھیوں سے دھکا دیتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے زیادہ معلومات تو حاصل نہیں ہوسکیں مگر خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ امریکا کی ہے، جسے خاتون صارف کیوفلائی نے ٹک ٹاک آئی ڈی سے شیئر کیا۔

اس ویڈیو میں پالتو بلی کو گھر میں پلنے والے بوڑھے کتے کو دھکا دیتے اور اس وجہ سے کتے کو سیڑھیوں سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے ایک نئی بحث شروع کردی ہے، جس میں انہوں نے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اسے کتے پر ظلم قرار دیا۔

اس ویڈیو میں بلی کو پیچھے سے کتے کی پچھلی ٹانگ کو پنجے سے دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کی وجہ سے کتے کا توازن بگڑا اور وہ رگڑتا ہوا زمین پر آگیا۔

@queeflyluckily she’s okay 💜 #dogsofttiktok

♬ original sound – Tik Toker

ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ نوے لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مالکن کے مطابق  بلی نے نظر انداز کرنے اور کتے کو زیادہ اہمیت دینے پر حسد میں ایسی حرکت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -