تازہ ترین

امریکا میں‌ بلّی باغی قرار، ویڈیو دیکھیں

واشنگٹن : امریکی حکام نے پناہ گاہ سے ساتھی بلّیوں کو بھگانے کے الزام میں باغی بلّی کو گرفتار کرلیا۔

بلّیاں چاہے پالتوں ہوں جنگلی لیکن اپنی چلبی حرکتوں کی وجہ تقریباً سب ہی کو پسند آتی ہے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس واقع ایک پناہ گاہ کے حکام کویلٹی نامی بلّی کو باغی قرار دیکر کر گرفتار کرچکے ہیں جس پر اپنی ساتھی بلّیوں کو بھگانے کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس بلّی کا شوق ہی یہی ہے کہ وہ روزانہ دیگر بلّیوں کو ان کی پناہ گاہ سے باہر لے جاتی ہے۔

حکام نے اس کے شوق اور عادت کے باعث اسے عادی مجرم قرار دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ بلّی بظاہر معصوم دکھائی دیتی ہے لیکن اس کا جرم بہت سنگین ہے۔

پناہ گاہ کے عملے نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس کو’ذہین، اسمارٹ اور توانائی سے بھرپور سیاہ پشت والی بلی‘ قرار دیا ہے۔

عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانتے بوجھتے ہوئے خود باہر نکلتی ہے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے لیے بھی راہ کھولتی ہے۔ بلی ہمیشہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوئی اور اس کام کی عادی بن گئی۔

پناہ گاہ کے عملے کا کہنا ہے کہ کوئلٹی کی عمر 6 سال بتائی جارہی ہے اور یہ ہمیشہ اپنی سہیلی بلیوں کے ساتھ کمرے سے باہر نکل کر لابی میں جایا کرتی تھی جہاں وہ بہت خوش و خرم رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اکثر رات کے اوقات میں لابی میں ٹہلتی رہتی ہے اور ساتھیوں بھی ساتھ لے جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل یہ ایک اور گھر میں کتوں کو بھی آزاد کروا چکی ہے۔

اس بلی کی ویڈیو اور تصاویر پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور اب تک صرف انسٹاگرام پر ہی 30 ہزار افراد نے اسے دیکھ اور سراہا چکے ہیں۔

بلی کو اب ایک ایسے گھر میں بھجوا دیا گیا ہے جہاں دو کتے رہتے ہیں اور مالکان بھی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -