امریکا میں ایک خاتون کے باورچی خانے کی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج نے حیرت انگیز منظر کو ریکارڈ کرلیا، پالتو بلی ’وینڈی‘ نے کھانے کے دوران دیگچی میں مردہ چوہا ڈال دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ انوکھا واقعہ کیلیفورنیا کی ایک فوسٹر فیملی کے گھر میں پیش آیا۔ جب بلی کی مالکن باہر کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی، تو بلی نے چپکے سے چوہے کو کھانے میں شامل کردیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ بلی کے ’مشکوک رویے‘ نے انہیں کیمرہ چیک کرنے پر مجبور کیا اور ویڈیو دیکھ کر انکشاف ہوا کہ وینڈی نے کھانے میں واقعی چوہا ڈال دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جیسا کہ آپ سوچ سکتے ہیں، اس رات ہم نے ہوٹل سے کھانا منگوایا تھا۔
ہوٹل میں کھانے کے دوران سالن میں مرا ہوا چوہا نکل آیا، ویڈیو وائرل
ہوٹل میں کھانے کے دوران سالن میں مردہ چوہا نکل آیا، واقعے کے کریہہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں سڑک کے کنارے ایک ڈھابے پر کھانا کھانے والے دو آدمیوں کے لیے ایک سادہ کھانا ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گیا، جب ان کے پنیر کی ڈش میں ایک مردہ چوہا نکل آیا، یہ واقعہ پیر کو بلسی قصبے کے انمول نامی ڈھابہ میں پیش آیا۔
چونکا دینے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کھانا کھانے والے ایک شخص نے ڈش میں سالن کو ہٹانے کے لیے چمچ کا استعمال کیا۔
چھری کانٹے سے سموسہ کھانے والے شخص کا سوشل میڈیا پر مذاق کیوں بن گیا؟
تاہم اس نے جیسے ہی جمچ چلایا تو سالن کے نیچے چھپے ہوا مرا ہوا چوہا سامنے ظاہر ہوگیا، جسے دیکھ کر وہ دونوں ششدر رہ گئے۔
مہیشوری نامی شخص جو یہ کھانا کھا رہا تھا اس نے بتایا کہ”میں نے فوری طور پر ڈھابہ کے منتظم سے شکایت کی اور اسے مطلع کیا کہ میں پولیس میں شکایت درج کرواؤں گا۔“
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


