آپ نے ڈانس کرنے، ہاتھ ملانے والی بلیوں کے بارے میں تو سنا ہوگا اور ایسی بھی بلیاں دیکھی ہوں گی جو اپنے مالک کے ساتھ موٹرسائیکل پر سکون سے سفر کرتی ہیں۔
البتہ اب ایک ایسی بلی کی ویڈیو سامنے آئی جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے کیونکہ اس میں نظر آنے والی بلی ایسے بول رہی ہے گویا وہ انگریزی میں کسی سے آنے کا پوچھ رہی ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والی بلی غیر معمولی طریقے سے بول رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ بلی میاؤں کی جگہ ’آر یو کمنگ‘ بول رہی ہے۔
مزید پڑھیں: انسان کی طرح بولنے والی بلی! ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک شخص داخل ہوا تو بلی نے اُس سے پوچھا ’?Are You Comming‘ (کیا تم آرہے ہو؟)
ویڈیو میں نظر آنے والی بلی بالکل سیاہ ہے اور وہ ایک واش روم میں موجود ہے۔
انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو صرف 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور انہوں نے حیرت کا اظہار بھی کیا۔
What did she say?!? #fyp #foryoupage #4upage #cat