جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’بلی‘ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جانوروں کی کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو بے ساختہ ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا، ویڈیو ڈچ شہری کی جانب سے شیئر کی انہوں نے لکھا کہ ’اوہ لوسی (بلی) دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔ُ

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی چل رہا ہے اور اس میں کچھ پرندے نمودار ہوتے ہیں جبکہ کمرے میں بلی اور کتا موجود ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے ٹی وی اسکرین پر نمودار ہونے والے پرندے پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی اور وہ ٹی وی سے ٹکرا کر نیچے گر پڑی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس بات کا مزید ثبوت یہ ہے کہ کتے بلیوں سے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے کتے کا ردعمل پسند آیا وہ لیٹا ہوا تھا جب بلی گری تو وہ ہڑ بھڑا کر اٹھ گیا اور ادھر ادھر دیکھنے لگا، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ہوسکتا ہے بلی کو اب سمجھ آگئی ہو وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں