تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بگ بیش لیگ میں ایبٹ کے سپرمین کیچ کی ویڈیو وائرل

بگ بیش لیگ میں فاسٹ بولر شان ایبٹ کے سپر میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے فاسٹ بولر شان ایبٹ نے برسبین ہیٹ کے جارح مزاج بیٹر کرس لین کا شاندار کیچ تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کمنٹیٹرز کی جانب سے شان ایبٹ کے کیچ کو سال کا بہترین کیچ قرار دیا جارہا ہے۔

برسبین ہیٹ کی 3.1 اوورز میں 13 رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں جب شان ایبٹ نے کرس لین کا شاندار کیچ پکڑ کر انہیں بھی پویلین روانہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس لین 2 رنز پر بیٹںگ کررہے تھے انہوں نے کور پر زور دار شاٹ کھیلا جسے شان ایبٹ نے پلک جھپکتے ہی تھام لیا۔

وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے کہا کہ شان ایبٹ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں بہترین فیلڈر ہیں۔

یاد رہے کہ شان ایبٹ دو وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ان کی گیند لگنے سے 2014 میں فلپ ہیوز ہلاک ہوگئے تھے، دوسرا یہ کہ وہ 29 فروری کو پیدا ہونے والے دنیا کے واحد انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔

Comments

- Advertisement -