The news is by your side.

Advertisement

ملٹی میڈیا

پشاور: دو خواتین اراکین اسمبلی کا چالان

پشاور: خیبرپختونخواہ کے محکمہ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دو خواتین اراکین اسمبلی کی گاڑی کا چالان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں واقع رنگ روڈ پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے قانون کی خلاف…

ساہیوال: بچے کو ایک گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

ساہیوال: ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ٹیوب ویل کے گڑھے میں گرے بچے کو زندہ نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے میں چار سال کا بچہ ٹیوب ویل کے لیے کھودے جانے والے 10 انچ چوڑے اور 12 فٹ گہرے گڑھے میں اچانک گر…

پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی: کراچی پولیس نے گمشدہ موبائل فون مالک تک پہنچادیا

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے بھاری مالیت کا فون مالک تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پولیس کو دوران گشت ہوٹل کے قریب سام سنگ موبائل مالیت تقریبا 35 ہزار روپے سڑک پر ملا، اہلکاروں نے آدھے گھنٹے کے اندر اس کے مالک…

عمر رسیدہ خاتون نے ڈیم فنڈ میں‌ پینشن کی رقم عطیہ کردی

ملتان: عمر رسیدہ خاتون نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے اپنی پینشن کی ایک لاکھ روپے رقم عطیہ کردی۔ تفصیلات کے  مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون نے جمع ہونے والی پینشن میں سے ایک لاکھ روپے کی خطیر رقم ڈیم فنڈ میں دی۔…

مشن پرواز: فخر عالم دنیا کا چکر لگاتے ہوئے کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے معروف گلوکار فخرعالم پوری دنیا کا چکر لگانے کے مشن پروازمیں کراچی پہنچ گئے ہیں، یہاں انہوں نے اس موقع پر گورنرسندھ سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق فخر عالم ان دنوں مشن پرواز پر ہیں اور اسی…

انڈونیشیا میں سونامی آنے سے چند لمحے پہلے کی ویڈیو

گزشتہ ہفتے انڈونیشیا میں سونامی نے تباہی مچادی تھی ، وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی اور ہزارو ں افراد لاپتہ ہوگئے، سونامی سے چند لمحے قبل کی یہ ویڈیو آپ کے دل کی دھڑکنیں روک دے گی۔ کیا ہوتا ہے جب بپھرا ہوا سمندر اپنی حدود سے چیختا چنگھاڑتا…

غفارذکری کی ہلاکت، کراچی پولیس اب کیا کرےگی؟

لیاری گینگ وار کا اہم کردار غفار ذکری آج علی محمد محلےمیں ہونے والے پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے، تین پولیس اہلکار بھی اس مقابلے میں زخمی ہوگئے ہیں، اس حوالےسے ڈی آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نام خوف کی علامت تھے جو اپنے انجام کو پہنچے۔…

پاکستانی ڈانسرکا لندن کی سڑکوں پرصوفی رقص

پاکستان سے تعلق رکھنے والے صوفی آرٹسٹ نے لندن کی سڑکوں پر علاقائی صوفی رقص کرکے عالمی برادری کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ تفصیلات کےمطابق وقاص شاہ نامی اس پاکستانی آرٹسٹ نے لندن کی تاریخی سڑک کیم ڈین ہائی اسٹریٹ پر نے بلھے شاہ کے کلام پر…

سندھ اسمبلی میں‌ ڈاکٹرعمران علی شاہ کے تھپڑ کی گونج

کراچی: تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عمران کے تھپڑ کی گونج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ جاوید نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کے…