منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ایک اور بین الاقوامی ایئر لائن نے دبئی اور ریاض کے لیے پروازیں 30 اپریل تک منسوخ کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ (19 مارچ 2026): بین الاقوامی ایئر لائن کیتھے پیسیفک نے بھی دبئی، ریاض کے لیے پروازیں 30 اپریل تک منسوخ کر دیں۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی صورت حال کے باعث کیتھے پیسیفک ایئر لائن نے دبئی اور ریاض کے لیے اپنی پروازیں تیس اپریل تک منسوخ کر دیں۔

ہانگ کانگ میں قائم اس ایئرلائن نے بدھ، 18 مارچ کو جاری کردہ ایک ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں پروازوں کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں بھی ممکن ہیں، جنگ کے اثرات کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہے، اور مسافروں کی حفاظت ایئر لائن کی اوّلین ترجیح ہے۔

اس تبدیلی سے متاثر ہونے والے وہ مسافر جنھیں ابھی تک کیتھے پیسیفک کی جانب سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی بکنگ کی تازہ ترین صورت حال ضرور چیک کریں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

منسوخ شدہ پروازوں کے مسافر اپنی بکنگ مفت میں دوبارہ کروا سکتے ہیں یا ’’مینیج بکنگ‘‘ کے ذریعے ٹکٹ کی رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ براہِ راست اور غیر استعمال شدہ ٹکٹوں کی واپسی ممکن ہے، تاہم بعض صورتوں میں فیس لاگو ہو سکتی ہے۔

ادھر برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ عمان، بحرین، دوحہ، دبئی، ابوظبی اور تل ابیب کے لیے پروازیں معطل ہیں۔ جب کہ قطر ایئرویز 18 مارچ سے 28 مارچ تک محدود تعداد میں پروازیں چلا رہی ہے، تاہم فضائی حدود کی صورت حال کے مطابق شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔

امارات ایئر لائن بھی محدود فلائٹ شیڈول کے ساتھ کام کر رہی ہے، 15 اپریل تک خطے میں سفر کرنے والے مسافروں کو متبادل پرواز پر دوبارہ بکنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں