پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پیراسیلنگ کے دوران خوفناک حادثہ (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : چھٹیاں گزارنے والا بھارتی جوڑا بوٹ سے بندھے پیراشوٹ سے ہوا میں اڑتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا جوڑا ناگوا بیچ پر چھٹیاں گزار رہا تھا کہ اس دوران انہوں نے بوٹ سے بندھے پیراشوٹ کا تجربہ کرنے کا ارادہ کیا جو ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

اجیت اور ان کی اہلیہ سرلہ جب پیرا شوٹ سے ہوا میں اڑ رہے تھے تو اجیت کا بھائی ان کی ویڈیو بنارہا تھا کہ اچانک پیرا شوٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور اجیت کے بھائی کی چیخیں سنائی دینے لگیں۔

ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ درجنوں افراد ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں