تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا سے احتیاط: ’وہ کام جو انسانوں نے نہیں کیا وہ جانوروں نے کر دکھایا‘

لندن: سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ہرنوں کی نایاب تصویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے ’بوسکیسل‘ میں 4 ہرنوں کی ایک ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن اپنے درمیان تقریباً 6 فٹ کا فاصلہ رکھ کر کھڑی ہیں۔

سیکڑوں صارفین نے کروناوائرس کے تناظر میں تبصرہ کرتے ہوئے ہرن کے اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے وہ کام کردکھایا جو انسان نہیں کررہے۔ خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث سڑکیں خالی ہونے سے جانور انسانی آبادیوں میں چہل قدمی کے لیے نکل آتے ہیں۔

برطانیہ میں بھی چار ہرن جنگل سے ٹہلتے ہوئے سڑکوں پر آگئیں، کیمرے کی آنکھ نے ایسی حیران کن عکس بندی کی جس میں ایسا گمان ہورہا ہے کہ جانوروں نے سماجی فاصلہ اختیار کر رکھا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جانوروں کو نہیں پتہ وہ کیا کررہے ہیں لیکن انسانوں کو چاہیے کہ وہ ان سے سیکھیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح برطانوی حکام نے بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -