جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

سی سی ڈی کی آسٹریلوی شہری کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، پنجاب پولیس کا تحقیقات سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (14 جون 2026): پنجاب پولیس نے سی سی ڈی کے ہاتھوں آسٹریلوی شہری کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں معصوم بیٹی کی ہلاکت کیس کی تحقیقات سے ہاتھ اٹھا لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ چکوال میں سی سی ڈی نے مبینہ غفلت سے آسٹریلوی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی، جس کی وجہ سے آسٹریلوی شہری عدیل کی بیٹی ہانیہ جاں بحق، وہ خود اور ان کا بھائی عفان زخمی ہو گئے تھے۔

پنجاب پولیس نے اس افسوس ناک واقعے کی تحقیقات سے ہاتھ اٹھا لیا ہے، ڈی پی او چکوال نے کہا کہ سی سی ڈی ان معاملات کو خود دیکھتی ہے اور خود اس کی تحقیقات کرے گی، ہم نے ایف آئی آر درج کر دی، اور گرفتاری سی سی ڈی نے کی، وہی تفتیش کر رہی ہے۔


سی سی ڈی نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاندان پر قیامت ڈھا دی، گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، آسٹریلوی حکومت کا نوٹس


ڈی پی او چکوال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس نوعیت کے معاملات کو سی سی ڈی خود دیکھتی ہے۔ دوسری طرف اس اہم نوعیت کے واقعے پر آر پی او بابر سرفراز رابطہ کرنے پر بھی نہ بولے، شہری حلقوں کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی سے واقعے پر فوری نوٹس کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مبینہ سی سی ڈی مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے تھے، جن کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ آسٹریلوی شہری اور ان کی فیملی کو لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں چکوال پولیس، آر پی او اور آئی جی آفس سے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں ہوئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں