منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

صادق آباد: سی سی ڈی سے مقابلے میں خطرناک ڈاکو شاہان شیخ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد (28 ستمبر 2025): کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے لنڈا پھاٹک کے قریب خطرناک ڈاکو شاہ نواز عرف شاہان شیخ کو ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مقابلے ہوا جس میں ڈاکو شاہ نواز عرف شاہان شیخ مارا گیا، ملزم اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

25 ستمبر 2025 کو فیصل آباد میں سی سی ڈی کے ہاتھوں بین الاضلاعی ڈاکو فاروق مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو مارے گئے

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں اعوان والا پلی پر 5 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

سی سی ڈی کے مطابق اعوان والا پلی پر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈاکو فاروق گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس دوران اس کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم فاروق ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی 32 وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس کے پاس اس کے جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

ملزم فاروق کے خلاف صرف فیصل آباد ہی میں نہیں بلکہ دیگر اضلاع میں بھی کئی مقدمات درج ہیں، جن میں ضلع قصور اور حافظ آباد بھی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں