تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی منظور ’سستی اور ماحول دوست بجلی ملےگی‘‏

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نےنیشنل الیکٹریسٹی ‏پالیسی2021 کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ پالیسی کا مرکزی ہدف مسابقانہ،کم ‏از کم لاگت رکھنا ہے پالیسی کا مقصد شفاف بنیادوں پر نظامِ توانائی میں توسیع ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی الیکٹرسٹی پالیسی آئندہ 10سال کیلئے ہے اگر پالیسی15سال قبل نافذکی ہوتی ‏تو آج توانائی شعبےکو مشکل میں نہ ڈالنا پڑتا،‎ ‎نئی پالیسی کےتحت عوام کو سستی اور ماحول ‏دوست بجلی ملےگی نئی پالیسی کے تحت ذیلی شعبوں کیلئے 10سے12 پالیسیاں بنائی جائیں گی۔

حماداظہر بجلی کی تقسیم کار بہترکرنے کیلئے 100ارب روپےمختص کئے ہیں ٹرانسمیشن کافرسودہ ‏نظام اور گردشی قرضوں کا چیلنج ہےہم توانائی شعبے میں روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کر رہے ‏ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسقتبل کےلیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں پاورسیکٹرزکےبہت مسائل ہیں ‏جس میں گردشی قرضےبھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -