لاہور : پولیس صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں تک پہنچ گئی ،سی سی پی اولاہور کا کہنا ہے کہ 2ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے،باقی 2 کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہور نے ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صحافی حسنین شاہ کےقاتلوں تک پہنچ گئے، تفتیشی ٹیمیں بنائی توسارافوکس اس پرتھاکہ جرم کس نےکیا، 2ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے،باقی 2 کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔
فیاض احمد کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسرشواہدکی بنیادپراصل ملزموں تک پہنچتا ہے، جوبھی تفتیش ہوگی شفاف ہوگی کسی کےساتھ رعایت نہیں کی جائےگی۔
سی سی پی اولاہور نے کہا کہ عامربٹ اورحسنین شاہ کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے، جولوگوں کی جان سےکھیلنےکی کوشش کریں گےان کاپیچھا کریں گے، ہم نےکسی کوبھی شہرمیں بدمعاشی کرنےنہیں دینا، لاہورمیں گزشتہ مہینےجرائم میں کی شرح میں کمی آئی ہے۔
ڈی ائی جی آپریشنز ڈاکٹرعابدخان نے بتایا کہ صحافی حسنین شاہ کےقتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، عامر بٹ اورحسنین شاہ کے درمیان لین دین کے معاملے پرتلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم عامربٹ نےاپنے بھائی اور دوست کے ساتھ ملکرقتل کا منصوبہ بنایا۔
ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ عامر بٹ نے حیدر شاہ کو اور امجد پاشا کو مقتول کی نشاندہی کی ذمہ داری دی، گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر شوٹرکو 5لاکھ کےعوض ہائرکیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔