ریاض: سعودی عرب میں ریاض ایئر پورٹ پر میزائل حملے کے دوران بھگدڑ مچنے اور مسافروں کے جان بچانے کے لیے بھاگنے کے مناظر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملے سے چند لمحے قبل ایئر پورٹ کے مختلف حصوں کے مناظر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاض ایئر پورٹ پر پروازوں میں سوار ہونے کے منتظر مسافروں کے درمیان اچانک نارنجی رنگ کی تیز روشنی نمودار ہوتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق روشنی نمودار ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اور بھگدڑ مچ جاتی ہے۔
عمارت کی چھت کے بعض حصوں کو بھی حملے کے باعث نقصان پہنچتا دکھائی دیا ہے۔ حملے میں 13 افراد ہلاک اور 380 سے زائد زخمی ہوئے۔
حوثیوں نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں دمام ایئر پورٹ اور سعودی تیل کمپنی آرامکو کی 2 تنصیبات پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔


