تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

اسکول کے طلبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں اسکول کے طلبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی نمبر 6 نزد مکی مسجد کی گلی میں کل صبح ساڑھے آٹھ بجے اسکول کے طلبہ سے لوٹ مار کی گئی تھی، اس واقعے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار 2 لٹیرے اسکول کے طالب علموں سے اسلحے کے زور پر موبائل اور پیسے چھین کر لے گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد اسٹوڈنٹس ایک مقام پر کھڑے ہیں، اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان آتے ہیں اور انھیں لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔

فوٹیج کے مطابق گلی سے گزرتے مسلح لٹیرے طلبہ کو جمع دیکھ کر واپس آئے، اور ان سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیا چھین لیں۔

فرار ہوتے لٹیروں میں سے ایک نے ایک طالب علم کی موٹر سائیکل کی چابی بھی لے لی، سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر رہی ہے۔

Comments