پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پشاور پولیس لائنز دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پولیس لائنز دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس کے مطابق مسجد میں دھماکا 1بجکر 17 منٹ کے قریب ہوا اور دھماکاہوتے ہی بجلی منقطع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوزنے حاصل کر لی۔

ویڈیو میں معمول کے مطابق لوگوں کو آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے اور فوٹیج میں نظر آنے والے تمام افراد کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فوٹیج کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ایک بج کر سترہ منٹ پر ہوا اور دھماکا ہوتے ہی بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے پولیس لائنز اور ریڈ زون میں نصب کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں