تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اناڑی ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

لندن : برطانوی دارالحکومت میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے ڈکیتی کی بدترین منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔

دنیا میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ نقل کے لیے عقل چاہیے لیکن اسی کہاوت کو چوری پر لاگو کیا جاسکتا ہے کہ چوری کےلیے بھی عقل اور ہمت دونوں کی ضرورت ہے کیونکہ پکڑے جانے بعد چور کی خوب دھرگت بنائی جاتی ہے۔

مجرم چاہے کتنا ہی چالاک کیونکہ نہ ہو چوری و ڈکیتی کے دوران کوئی نہ کوئی نشانی تو ضرور چھوڑ جاتا ہے، ایسا ہی کارنامہ برطانوی ڈکیتوں نے بھی انجام دیا، جو نہ صرف انہیں گرفتار کرنے میں مددگار ثابت ہوا بلکہ ڈکیتی کی بدترین منصوبہ بندی کے باعث سوشل میڈیا پر بھی ہزیمت کا سامنا کرنا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے اولڈ بیلی میں واقع ایک جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ڈکیتوں کا خوب مذاق اڑایا گیا جس کی وجہ ان کی بوکھلاہٹ اور بدترین منصوبہ بندی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آسمانی رنگ کی جیکٹ پہنے دکان میں داخل ہوتا ہے اور کچھ خریدنے کا بہانا کرتا ہے جبکہ اس کے پیچھے دو اور افراد دکان میں داخل ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر سیلز گرل (دکان میں ملازمت کرنے والی لڑکی) پہلے باہر کی جانب بھاگتی ہے لیکن آسمانی رنگ کی جیکٹ میں ملبوس شخص اسے باہر جانے سے روک لیتا ہے۔

دکان میں ملازمت کرنے والی لڑکی خود کو جیولری شاپ میں بیت الخلاء میں بند کرتی ہے تو تینوں ڈکیٹ گھبرا کر باہر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ دروازہ لاک ہوچکا ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ڈکیت ایک ایک کرکے دروازے کو بٹن دبا کر کھولتے ہیں اور باہر نکلتے ہیں جبکہ نیلی جیکٹ والا شخص اندر ہی پھنس جاتا ہے تو گھبراہٹ میں دروازے پر ہاتھ مارنا شروع کردیتا ہے جس کی گھبراہٹ دیکھ باہر آتے جاتے لوگوں میں ایک شخص دروازہ کھولتا ہے۔

پولیس کے مطابق اس دوران ڈکیتوں نے 20 ہزار پاونڈ مالیت کی سونے کی انگوٹھیاں اور کان کی بالیاں لوٹی جبکہ 5 ہزار پاونڈ مالیت کے جیولری شاپ کے سامان کو نقصان پہنچایا۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے اینڈریو ایلیوٹ نامی 32 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا، عدالت نے مذکورہ ملزم کو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈکیت کی شناخت اس کی گردن پر بنے ٹیٹو سے کی تھی جس پر لکھا ہے ‘میں اب بھی مضبوط کھڑا ہوں’۔

Comments

- Advertisement -