The news is by your side.

Advertisement

کراچی :ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی، ملزمان 60لاکھ سےزائدمالیت کا قیمتی سامان تھیلوں میں ڈال کر فرار

کراچی : ڈاکٹر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات میں ملزمان 60لاکھ سےزائدمالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو بورے اور تھیلوں میں سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریلوے رہائشی کالونی میں ایم ایس حسن اسپتال کے گھر چوری کی واردات ہوئی ، جس میں گھریلوملازم 60لاکھ سےزائدمالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائے نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیومیں ملزمان کوبورے،تھیلوں میں سامان لےجاتےدیکھاجاسکتاہے، سامان لے جانے والے ملزمان میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔

واردات عیدکی چھٹیوں8سے16 مئی کےدوران کی گئی ، مبینہ طورپرگھریلوملازم نے ساتھیوں سمیت واردات کی ، ایم ایس کوتعطیلات کے بعد گھر پہنچنے پر چوری کاپتہ چلا۔

ملزم نے45لاکھ مالیت کی فیکومشین ، 60انچ ایل ای ڈی،ایک لیپ ٹاپ،ایک موبائل چرایا جبکہ دواستریاں،3گھڑیاں اور2لاکھ روپے کیش بھی لوٹے گئے ، ملزم نےجوتے،پرفیوم،پرس اوردیگراشیاکوبھی نہیں چھوڑا۔

ملازم8سال سےایم ایس حسن اسپتال کےگھر کام کرتاہے تاہم ملازم کےخلاف ریلوے پولیس کینٹ اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں