جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان مبینہ طور پر لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے، اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایازخان نے کورنگ میں ہونے کا بتایا اب فون بند ہے، پولیس نے لاپتہ ہونے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے ایاز خان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، جس کے بعد ایازخان کے اہلخانہ نے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی ہے۔

اہلیہ نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ ایاز خان کل سے لاپتہ ہیں آخری باراپنی اہلیہ سےبات ہوئی، انھوں نے کورنگ میں ہونے کا بتایا اب فون بند ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرایاز خان کے پی اے نے اطلاع دی ہے کہ وہ گزشتہ روز ڈھائی بجے آفس سے نکلے اور پھرتھانہ آبپارہ کی حدود سےلاپتہ ہوگئے، تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج

سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ آبپارہ میں مغوی کے بہنوئی کی درخواست پر درج کیا گیا، جس کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

خیال رہے لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے۔

مزید پڑھیں : ایس پی پشاور طاہر داوڑ اسلام آباد سے لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

یاد رہے 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے ہی پشاور کے ایس پی  طاہر داوڑ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا ،  جس کے بعد مقتول کی تشدد زدہ نعش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی تھی۔

افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان نے ایس پی طاہرداوڑ افغانستان میں قتل پر افغان ناظم الامور کو 2 بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈکرایا تھا جبکہ وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں