جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

سی ڈی اے: غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز اور بستیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے قائم غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز اور بستیوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیرقانونی بستیوں کو باقاعدہ شہری دھارے میں لانا ہے غیرقانونی بستیوں کی اپ گریڈیشن ،بحالی کیلئےفزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے گی۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تقریباً 2لاکھ کنال رقبے پر قائم غیر قانونی بستیوں کاجائزہ لیا جائے گا، اتھارٹی غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو ماسٹرپلان میں لانےکی بھی تیاری کر رہی ہے۔

سی ڈی اے نےکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کیلئےدرخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فزیبلٹی اسٹڈی سےغیرقانونی بستیوں میں انفراسٹرکچر،بنیادی سہولتیں بہتربنائی جائیں گی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں