اسلام آباد : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی بھی اس معاہدے کا حصہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بیروت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ تمام محاذوں پر جنگ بندی کو یقینی بنایا جاسکے۔
لبنان میں جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا بیروت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ تمام محاذوں پرجنگ بندی کویقینی بنایا جاسکے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں کے ساتھ ہرقسم کی صورتحال پرکڑی نظر رکھی جارہی ہے، بیروت میں ہمارا سفیربھی مسلسل مذاکرات میں مصروف ہے اورہمیں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دے رہا ہے۔
وہ لبنان میں تمام متعلقہ فریقین کےساتھ رابطے میں ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام محاذوں پر جنگ بندی کے وعدے پورے کیے جائیں۔
علاوہ ازیں لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 357 ہوگئی ہے، جبکہ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ کئی متاثرین کی لاشیں اب بھی ملبے سے نکالی جا رہی ہیں اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
علاوہ ازیں امریکا میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے کی پہلی رپورٹ شدہ مثال قرار دی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آئندہ ہفتے امریکا میں مجوزہ جنگ بندی مذاکرات متوقع ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


