بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کا کامیاب کردار، مودی کی جگ ہنسائی پر میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 اپریل 2026): امریکا ایران جنگ بندی کرا کے پاکستان عالمی سطح پر اجاگر ہوا تو بھارتی وزیراعظم مودی عالمی سطح پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی معاہدہ طے پایا جس نے تیسری عالمی جنگ کے تیزی سے بھڑکتے شعلوں کو بجھایا۔

پاکستان کی اس سفارتی کامیابی پر جہاں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے، وہیں پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم مودی دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اور ان کا مذاق اڑانے والوں میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نریندر مودی کی میمز بنا کر شیئر کی جا رہی ہیں کہ لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس میں بالی ووڈ فلموں کے سینز کا تڑکا بھی لگایا جا رہا ہے۔

 

ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد مذاکرات کی ٹیبل پر امریکی صدر ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بیٹھے معاملات طے کر رہے ہیں اور مودی انہیں چائے پیش کرتے ہیں۔

اس فنی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تمام شرکا مودی پر توجہ نہیں دیتے اور چائے پینے سے انکار کرتے ہیں۔ جب کہ ٹرمپ مودی کو ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں کہ تمہیں اس میٹنگ میں نہیں ہونا چاہیے تھا، جس پر مودی سوری کرتے ہیں۔

 

اسی نوعیت کی ایک اور ٹویٹ میں انہیں ان کی چائے بیچنے والی کی شناخت کی معرفت سے پاکستانی وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور ایران جنگ کے دیگر فریقین کو چائے پیش کرتے دکھایا گیا ہے

 

ایک اور ویڈیو میں دو لڑکیاں روتے ہوئے کہتی ہیں کہ وار رکوا دی پاپا۔

 

ایک اور طنزیہ ویڈیو پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی تین سال میں منی پور میں دو کمیونیٹیز میں سیز فائر نہیں کرا سکے اور ہم (ہندوستانیوں) نے ان سے ایران امریکا جنگ بندی کی امید باندھی ہوئی تھی۔

 

کانگریس رہنما کی جانب سے ایک طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی نے سیز فائر کوششوں میں انوالو ہوئے بغیر اپنی خاموش سفارت کاری سے جنگ رکوا دی۔

 

ایک پوسٹ میں پاکستان کے کامیاب ثالثی پر مودی کی ماتھا پکڑے افسردہ تصویر دکھائی گئی ہے۔ جس میں کیپشن لکھا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ ہی رکوا دی۔

 

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں