تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’آپ بہت خوبصورت ہو‘ : ارطغرل غازی کے ساتھی نے یہ الفاظ کس کے لیے بولے؟

اسلام آباد: عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے ڈرامے ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال عل کو شہر اقتدار پسند آگیا۔

جلال عل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسلام آباد میں‌ واقع دامن کوہ کے مقام پر موجود تھے۔

اداکار نے ترک، انگریزی اور اردو زبان میں شہر اقتدار کی تعریف کی اور لکھا کہ اسلام آباد آپ واقعی بہت خوبصورت ہو، انشاء اللہ آپ سے دوبارہ ملیں گے۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ وہ کراچی کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی ٹیم کا تحریک خلافت پر نئی سیزیز بنانے کا اعلان، وزیراعظم کی تعاون کی یقین دہانی

جل عل آج صبح کراچی پہنچے جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور خون عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celal AL (@celalall)

اس موقع پر جلال عل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کراچی میں تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو خون بھی عطیہ کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حالیہ ملاقاتوں سے ترکی و پاکستان کے بھائی چارے میں بہتری آئے گی، میری ملاقات وزیراعظم عمران خان سے بھی ہوئی، ہم مل کر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کرنے جارہے ہیں جس پر اتفاق بھی ہوگیا‘۔

مزید پڑھیں: ترک اداکار کی کراچی آمد، تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں سے ملاقات

واضح رہے کہ کراچی کے نجی ادارے کی دعوت پر مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں عبد الرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال عل اور ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی کا دورہ کیا۔

اس سے قبل اداکار جلال عل نے پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو زبان میں لکھا کہ زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

Comments

- Advertisement -