تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ورلڈکپ میں تاریخی کامیابی پر جشن، سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان

فیفا ورلڈکپ میں سابق عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف سعودی عرب کی تاریخی کامیابی پر مملکت میں جشن کا سماں ہے۔

ٹیم کی شاندار فتح کی خوشی میں خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ کے روز سعودی عرب کے تمام اداروں، اسکولوں میں عام تعطیل ہو گی۔ شاہی فرمان کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

فیفاورلڈ کپ کےگروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی۔ سعودی عرب میں شہری سعودی ٹیم کی جیت پرجشن منارہےہیں۔

سعودی عرب کی جیت پر دارالحکومت ریاض میں بھی فٹبال شائقین کی جانب سے جشن منایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاض میں فٹبال شائقین میچ دیکھ رہے ہیں اور جیسے ہی میچ ختم ہوا لوگ جیت کا جشن منانے لگے۔

Image

Comments

- Advertisement -