The news is by your side.

Advertisement

مشہور اداکار کس چیز سے خوف کھاتے ہیں؟

جس طرح ہم میں سے ہر شخص کو کوئی نہ کوئی خوف لاحق ہوتا ہے، اسی طرح اداکار اور فنکار بھی کسی نہ کسی خوف یا فوبیا کا شکار ہوتے ہیں۔ آئیے آپ بھی جانیں کہ آپ کے پسندیدہ اداکار کس خوف کا شکار ہیں۔

:ودیا بالن

c1

بالی وڈ کو کئی مشہور فلمیں دینے والی منفرد اداکارہ ودیا بالن الورو فوبیا یعنی بلی فوبیا کا شکار ہیں۔ وہ بلیوں سے بے حد خوف کھاتی ہیں اور سیٹ کے لوگوں کو اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کوئی بلی سیٹ پر نہ آنے پائے۔

:شاہ رخ خان

c2

بالی وڈ کا بادشاہ گھوڑوں سے خوف کھاتا ہے! جی ہاں شاہ رخ خان کو گھوڑوں سے ڈر لگتا ہے اور وہ زندگی میں کبھی گھوڑے پر نہیں بیٹھے۔

:سونم کپور

c3

سونم کپور کو لفٹ سے ڈر لگتا ہے۔ انہیں چاہے کتنی ہی سیڑھیاں کیوں نہ چڑھنی پڑیں وہ کبھی لفٹ کا استعمال نہیں کرتیں۔

:جونی ڈیپ

c4

پائریٹس آف دی کیریبئین اسٹار جونی ڈیپ اپنی فلمی زندگی میں کئی نوع کے کردار ادا کر چکے ہیں لیکن اصل زندگی میں انہیں کلاؤن سے بہت ڈر لگتا ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ کلاؤن کے ماسک میں کوئی شیطان چھپا ہے۔

:اوپرا ونفرے

c5

مشہور ٹاک شو ہوسٹ اوپرا ونفرے نے زندگی میں کئی مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن ایک چیز ہے جس سے وہ ابھی تک خوفزدہ ہیں۔ وہ ہے چیونگم! اوپرا کا کہنا ہے کہ شکاگو کی جس بلڈنگ میں وہ شو کیا کرتی تھیں اس پوری عمارت میں ان کی وجہ سے چیونگم کھانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

:ٹام کروز

c6

ٹام کروز کو اپنے بالوں سے بہت محبت ہے اور وہ گنجے ہونے سے بے انتہا خوف کھاتے ہیں۔

کیا آپ بھی ان میں سے کسی ایک خوف میں مبتلا ہیں؟ اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں جاننے کے بعد یقیناً آپ بھی اپنے خوف سے لڑنے کی ہمت پیدا کر سکتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں