منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

’معاف کردینا ابراہیم‘ شوبز شخصیات بھی ننھے بچے کی موت پر افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ بچے ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی افسردہ کردیا۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے جانے والا تین سالہ ابراہیم مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش 15 گھنٹوں کے بعد کچرا چننے والے لڑکے نے نکالی۔

کمسن ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور اس کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔

شوبز شخصیات بھی ننھے پھول کے مرجھانے پر افسردہ ہیں اور حکمرانوں کی نااہلی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

اداکار احسن خان نے ابراہیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم تمہیں وہ حفاظت نہ دے سکے جو ہر بچے کا بنیادی حق ہے، تمہاری بے بسی، معصومیت، ہماری اجتماعی ناکامی کا نشان ہے، ابراہیم معاف کردینا۔‘

فاطمہ آفندی نے کہا کہ ’یہ جو ای چالان سے کروڑوں روپے مل رہے ہیں کیا ان سے روڈ پر مین ہول کے ڈھکن بھی نہیں لگائے جاسکتے۔‘

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھی جس میں ماں اپنے بچے کے لیے رو رہی ہے، اس حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ ناقابل تصور بے حسی۔‘

عمر عالم نے کہا کہ ’اس شہر کی حالت کب بدلے گی، کتنی ماؤں کو بلاوجہ اپنے بچوں کی قربانیاں دینی پڑیں گی۔‘

سجل علی نے لکھا کہ ’انتہائی افسوسناک اور دل ٹوٹنے والی بات ہے، شرم آنی چاہیے اسے جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، کراچی کا ذمہ دار کون؟ اس ناکام نظام کا ذمہ دار کون ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو شہر لاکھوں لوگوں کا وزن اٹھاتا ہے بدلے میں اس کی حفاظت میں کچھ بھی نہیں کیا جاتا۔

مشی خان، نمرہ خان، ریما خان ودیگر شوبز شخصیات نے بھی ابراہیم کے حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں