بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بجلی کے بھاری بلوں سے شوبز شخصیات بھی پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے سبب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے جہاں عوام کے ہوش اُڑائے وہیں نامور شوبز شخصیات کو بھی متاثر کیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نادیہ خان نے بتایا کہ میں تین ہفتے کیلیے تھائی لینڈ میں موجود تھی اور گھر پر کوئی نہیں تھا لیکن اس کے باوجود 75 ہزار روپے کا بل آیا ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ اب اے سی کو بہت کنجوسی سے استعمال کرنا پڑے گا اور بچوں کو بھی عادت ڈالنا ہوگی کہ اے سی کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم نہ کریں۔

انہوں نے شوبز انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں سے بھی بجلی کے بل کے بارے میں دریافت کیا۔

اداکارہ سعدیہ امام نے نادیہ خان سے گفتگو میں بتایا کہ اس دفعہ میرا بجلی کا بل 67 ہزار روپے آیا، میں نے قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود گھر کو سولر پر منتقل کروایا، اب 19 ہزار روپے کا بل آیا ہے۔

اداکارہ و ماڈل فضا علی نے بتایا کہ ہمارے گھر 67 ہزار روپے بجلی کا بل آیا، میں اور میرے شوہر اے سی استعمال نہیں کرتے، میں تو گاڑی بھی اس کا استعمال نہیں کرتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں