پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

درختوں پر آسمانی بجلی کیسے اور کیوں گرتی ہے؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں حالیہ موسم کے باعث طوفان بادووباراں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مختلف شہروں اور دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آسمانی بجلی میں کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپئر کرنٹ ہوتا ہے جو زمین پر تیزی سے لپکتا ہے سب سے پہلے جو شخص یا چیز مثلاً عمارت اور درخت وغیرہ جو اس جگہ کی مناسبت سے اونچے ترین ہوں، ان پر بجلی گر کر زمین میں چلی جاتی ہے۔

- Advertisement -

برسات کے موسم میں پیش آنے والی مشکلات و خطرات سے ہم سب ہی واقف ہوتے ہیں، ان خطرات میں سے ایک آسمان سے بجلی کا گِرنا بھی ہے۔

آسمانی بجلی جس چیز  پر گرتی ہے تو اسے جلا کر راکھ کر دیتی ہے اور ہم اکثر مختلف ممالک میں آسمانی بجلی گرنے سے انسانوں اور  جانوروں کے مرنے کی خبریں بھی سنتے رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ونڈر آف سائنس نامی ہینڈل سے پوسٹ کی جانے والی بجلی گرنے کی کلپ خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طوفان کے دوران درخت کے تنے پر زور دار آسمانی بجلی گِری۔ ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ اس لیے طوفان کے دوران آپ کو درخت کے نیچے نہیں کھڑا ہونا چاہیے۔

شیئر ہونے کے بعد سے اس ویڈیو کو 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور ہزاروں صارفین نے اس کو پسند کیا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں