ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی نے طلاق کی افواہوں کے درمیان جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔
اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر پیٹر ہاگ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور بتایا کہ وہ اس وقت کس اذیت سے گزر رہی ہیں۔
اب اداکارہ نے ایکس پر طویل پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں زندگی تنہا لڑتے ہوئے گزراوں گی، بغیر کسی والدین کے بغیر کسی سپورٹ سسٹم کے، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن بھی ایسا آئے گا کہ ان تمام ستونوں کے بغیر جن پر میری دنیا کی چھت ایک بار ٹکی ہوئی تھی۔
سلینا جیٹلی نے کہا کہ میرے والدین، میرے بھائی، بچے اور وہ جس نے میرے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا پر میں تنہا لڑتی رہوں گی۔
انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پیٹر نے دھکے دیے، گھڑی چھینی اور انہیں اُس وقت گھر سے باہر نکالا جب وہ بچے کو فیڈ کروا رہی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے معمول کے مطابق کپڑے پہننے کی مہلت مانگی تو پیٹر نے دھکا دے کر گھر سے نکالا۔
یہ پڑھیں: سلینا جیٹلی شوہر کے ہاتھوں تشدد کا شکار، اداکارہ نے عدالت سے رجوع کر لیا
اداکارہ نے ان سارے معاملات کے پیش نظر اپنے شوہر کے خلاف نفسیاتی اور جسمانی اور گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔
اداکارہ نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کیلیے کام کرنے والے ادارے کو بھی اپنی درخواست دی جبکہ گھریلو تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا۔
سلینا نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ’جس وقت یہ واقعہ پیش آیا میرے ٹانکے خشک تک نہیں ہوئے تھے اور مجھے پیدل چلنے میں شدید تکلیف تھی جبکہ میں نے شوہر سے درخواست بھی کی کہ وہ ایسا نہ کرے‘۔
سابق اداکارہ کے مطابق شوہر نے جواب میں کہا کہ ’تم میزی زندگی سے دفعہ ہوجاؤ اور پھر مجھے نرسنگ والے کپڑوں میں ہی گھر سے باہر دھکیل دیا جس پر پڑوسی نے آکر مدد کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


