The news is by your side.

Advertisement

ٹرانسفارمرکی تبدیلی یا دلہن کی آمد، شہریوں کا رقص، نئے نوٹ نچھاور

حیدرآباد : قائد آباد کے مکینوں نے حیسکو کی جانب سے نیا ٹرانسفارمرنصب کرنے کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ٹرانسفارمر پر نوٹ نچھاور کیئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قائد آباد میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث دو دن سے پورے علاقے میں بجلی منقطع تھی جس کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار تھے اور معمولات زندگی تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

گرمی کے ستائے ہوئے مکینوں کو جب نئے ٹرانسفامر کی آمد کی خبر ملی تو انوکھے انداز سے حیسکو کے عملے کا استقبال کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے لگے جب کہ ٹرانسفارمر پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔

علاقہ مکینوں نے بارات کی طرح ٹرانسفارمر کا استقبال کیا اور بینڈ باجے کے ساتھ رقص کرتے رہے اور ٹرانسفارمر کی تبدیلی تک نئے نوٹ بھی نچھاور ہوتے رہے، بینڈ باجے بجتے رہے اور بھنگڑے بھی ڈالے جاتے رہے۔

علاقہ مکینوں کا ٹرانسفامر کا دلہن کی طرح استقبال کرنے پر کہنا تھا کہ دو دن سے بجلی منقطع تھی اور گرمی اپنے پورے جوبن پر ہے ایسے میں ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور بجلی بحالی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں