جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کی جانب سے تعمیراتی پیکیج کے اعلان کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی پیکیج کے اعلان کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کے باعث ماہ ستمبر میں سیمنٹ  کی فروخت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تعمیراتی شعبے کی بحالی اور اس سے منسلک افراد کی بہتری کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت بائیس فیصد اضافے سے باون لاکھ تیرہ ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

سیمنٹ کی مقامی کھپت ساڑھے سترہ فیصد بڑھ کر چالیس لاکھ نواسی ہزار ٹن پر جا پہنچی ، ستمبرمیں سیمنٹ کی برآمدمیں اکتالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سیمنٹ کی فروخت میں بائیس فیصد اضافہ ہوا، جو ایک کروڑ پینتیس لاکھ ٹن رہی جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 11.136ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے گذشتہ چند سال کے دوران مقامی صنعت نے نئے پلانٹس اور مشینری کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سیمنٹ کی ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں