جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 ستمبر 2025): ملک سے سیمنٹ کی برآمدات (Export) میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان کے ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 72.71 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 98.11 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس کی برآمدات سے ملک کو 36.70 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1860636 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 992073 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 87.55 فیصد زیادہ ہے۔

اگست میں اس کی برآمدات سے ملک کو 79.37 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اگست کے 22.21 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 70.13 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں