اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

تعمیراتی شعبے کے لیے خوش خبری، سیمنٹ کی نئی قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 فروری 2026) : پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے فروری کے آغاز میں ان تک کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں فروری 2026 کے پہلے ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھا گیا ہے، تاہم بعض علاقوں میں معمولی فرق رپورٹ ہوا ہے۔

اس حوالے سے ڈیلرز اور مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام پورٹ لینڈ سیمنٹ کے 50 کلو گرام کے ایک تھیلے کی اوسط ریٹیل قیمت اس وقت 1ہزار 380 روپے سے 1 ہزار450 روپے کے درمیان ہے جو علاقے اور سپلائی کی صورتحال پر منحصر ہے۔

سیمنٹ کی موجودہ قیمت کا جائزہ ( 50 کلو کا فی بیگ)

Cement Prices

مارکیٹ ذرائع کے مطابق جنوری کے اواخر سے قیمتوں میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی، البتہ رواں ماہ کے آغاز میں ملک کے شمالی علاقوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔

سندھ کے جنوبی علاقوں خصوصاً کراچی اور اس کے اطراف نسبتاً بہتر سپلائی اور کم فاصلہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں مسابقتی سطح پر برقرار ہیں۔

بلڈرز اور کنٹریکٹرز کے مطابق موجودہ قیمتیں تعمیراتی منصوبے شروع کرنے والوں کے لیے موزوں ہیں، سیمنٹ کی موجودہ مستحکم قیمتیں ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں