پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شمالی پاکستان میں 50 کلو گرام سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط 1390 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کی قیمت 1391 روپے سے 0.07 کمی ظاہر کرتی ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جہاں اوسط خوردہ قیمت دونوں ہفتوں کے دوران 1443 روپے فی بیگ پر مستحکم رہی ہے۔
شہر کے لحاظ سے سیمنٹ کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1367 روپے ہے، راولپنڈی میں 1372 روپے، گوجرانوالہ 1420 اور سیالکوٹ میں 1410 روپے سیمنٹ کی فی بوری ہے۔
یہ پڑھیں: سیمنٹ کی فروخت اگست میں کتنی رہی؟
لاہور میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1443، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1370، ملتان 1424، بہاولپور 1450، پشاور 1350، بنوں میں 1300 روپے ہے۔
جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت کراچی 1367، حیدرآباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


