اسلام آباد (7 جنوری 2026): ملک بھر کے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور اپنا گھر تعمیر کرانے والے افراد کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔
کسی بھی قسم کی تعمیرات میں سیمنٹ لازم وملزوم ہے۔ پاکستان بھر کے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور ذاتی حیثیت میں اپنا گھر تعمیر کرانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ ریٹیل کی سطح پر سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور سیمنٹ کی فروخت میں اضافے کے بعد شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری کی خوردہ قیمت 1387 روپے ہو گئی ہے جو اس سے قبل 1391 روپے تھی۔
تاہم ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں مستحکم رہیں اور اس کی اوسط خوردہ قیمت ہولڈنگ فرم 1446 روپے پر برقرار ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اتار چڑھاو ملک بھر میں تعمیراتی شعبے، گھر بنانے والوں اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز پر فوری اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
پاکستان میں سیمنٹ کی ترسیل میں گزشتہ ماہ معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو کہ 4.347 ملین ٹن (+1.47%) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے ملکی فروخت 6.42 فیصد اضافے سے 3.725 ملین ٹن ہو گیا، جبکہ برآمدات 20.66 فیصد گر کر 621,685 ٹن رہ گئیں۔


