جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

سینٹ کام کا ایران کے جزیرے خارگ پر 90 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (14 مارچ 2026): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے جزیرے خارگ پر حملے میں 90 فوجی اہداف کو تباہ کر دیا۔

سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر بیان میں جزیرے خارگ پر گزشتہ رات کیے گئے حملے کو بڑے پیمانے پر درستگی کے ساتھ نشانہ قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حملے نے بحری کانوں کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات، میزائل اسٹوریج بنکرز اور متعدد دیگر فوجی مقامات کو تباہ کر دیا۔

دعویٰ کیا گیا کہ امریکی افواج نے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھتے ہوئے 90 سے زیادہ ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب، ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ جزیرے خارگ سے برآمدات مکمل طور پر فعال ہیں اور تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں