جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے، امریکی سینٹ کام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (18 اپریل 2026): امریکی سینٹر کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی ناکہ بندی کے دوران ساحلی جنگی جہاز USS Canberra (LCS 30) بحیرہ عرب میں گشت کر رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک 23 بحری جہازوں نے امریکی افواج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے واپسی کا راستہ اختیار کیا ہے، امریکی افواج ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے جہازوں کے خلاف بحری ناکہ بندی کو نافذ کر رہی ہیں۔

ایک اور ایکس پوسٹ میں سینٹ کام نے کہا کہ 17 اپریل کو ایک گشت کے دوران AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹروں نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کی۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ امریکی فوج کے اہلکار آبنائے ہرمز اور اس کے گرد و نواح میں پروازیں بھر رہے ہیں تاکہ جہاز رانی کی آزادی کی حمایت میں اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں