جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

’ٹو مچ‘ کے گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مشہور و معروف انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزر- سو، جو پیشہ ورانہ طور پر سینٹرل سی کے نام سے مشہور ہیں نے اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل سی نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کرلیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوگیا ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت کے جملے ادا کئے۔

واضح رہے کہ سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

مشہور ترک ڈرامے سے متاثر ہو کر خاتون نے اسلام قبول کر لیا!

ان کے ہمراہ لائیو اسٹریم کے دوران موجود دوستوں نے اسلام قبول کرنے پر انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں